Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں متحدہ عرب امارات کے 6 فوجی ہلاک

امارات کے فوجی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں
یمن میں حکام کے مطابق گاڑی کے حادثے میں متحدہ عرب امارات کے 6 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے یو اے ای مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کا بیان جاری کیا ہے۔
بیان کے مطابق امارات کے فوجی جنوبی یمن میں گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن بھی تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فوجی محاذ جنگ پر قومی فریضے کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے۔
اماراتی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس اور ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عرب اتحاد نے 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی، تصویر: اے ایف پی

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات کے 100 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 کے آخر میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کے صدر منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد مارچ 2015 میں عرب اتحاد نے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: