Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی سرحد پر پاک فوج کے چار جوان ہلاک

دو مختلف واقعات شمالی وزیر ستان اور دیر میں میں چار جوان ہلاک ہوگئے (فوٹو:آئی ایس پی آر)
پاکستان کی مغربی سرحد پر دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے چار جوان ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں اباخیل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا23 سالہ سپاہی اخترحسین ہلاک ہوگیا جبکہ دو شرپسند مار ے گئے۔ہلاک ہونے والےسپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔
دوسرے واقعہ میں دیر کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے دستوں پر فائرنگ کی جس سے 3 فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والوں میں والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔
 

شیئر: