Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فیشن کا مستقبل‘ ریاض میں پہلا عالمی فورم

فیشن کے مستقبل پر فورم کا انعقاد ریاض میں 4 سے 6 نومبر کو ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں ’فیشن کا مستقبل‘ کے عنوان سے پہلی مرتبہ فورم کا انعقاد ہوگا جس میں مقامی ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی فیشن کمپنیاں اور ڈیزائنر بھی حصہ لیں گے۔
سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق فیشن کے مستقبل پر اس فورم کا انعقاد ریاض میں 4 سے 6 نومبر کو ہوگا جس میں ماہرین کی تقاریر کے علاوہ متعدد ورکشاپس اور مباحثے ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں فیشن کا شعبہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس میں عالمی کمپنیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں تاہم مقامی طور پر اسے منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاض میں منعقد ہونے والا ’’فیشن کا مستقبل‘‘ فورم وزارت ثقافت کے تحت ہوگا

 منتظمین کا کہنا ہے کہ فورم میں مختلف ورکشاپس اور مباحثوں میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ فیشن کے شعبے کو کس طرح جدید خطوط پر استوار کرکے اسے پیداواری شعبہ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والا ’’فیشن کا مستقبل‘‘ فورم وزارت ثقافت کے تحت ہوگا۔

شیئر: