Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابوسر ٹاپ حادثے میں 26 افراد ہلاک

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کے حادثے میں پاکستانی فوج کے 10 جوانوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 
مقامی حکام کے مطابق سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے چٹان سے ٹکرا گئی تھی جس کے نیتجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو گلگت منتقل کر دیے۔

15 افراد کو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا۔ فوٹو: ٹویٹر

بیان کے مطابق26  لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین ا ور بچوں بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی  ہوئے۔
مقامی صحافی سید نعمان شاہ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بس حادثہ علی الصبح پیش آیا اور گلگت بلتستان حکومت کے علاوہ پاکستان فوج نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ 

مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے چٹان سے ٹکرائی۔ فوٹو: ٹویٹر

ان کے مطابق حادثے کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا جبکہ 15 افراد کو پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا نے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز پاک‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: