Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  کار پارکنگ کے 5 بڑے منصوبوں پر کام شروع

سرکاری ونجی ادارے کار پارکنگ کے5 منصوبے نافذ کریں گے(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے بڑے شہروں میں کار پارکنگ کا مسئلہ گاڑیوں کے مالکان کے لیے درد سری کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ مسئلہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دمام و الخبر میں بہت گمبھیر شکل اختیار کرچکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی شروعات کردی ہے۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں کار پارکنگ کے5 منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔ سرکاری اور نجی ادارے مل جل کر یہ منصوبے مکمل کریں گے۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، دمام اور الخبر میں پارکنگ گمبھیر مسئلہ ہے(فوٹو: سبق)

کار پارکنگ کا فیصلہ منگل کو سعودی کابینہ نے شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا ہے۔
کار پارکنگ میونسپلٹیوں کے ایسے پلاٹس پر قائم کی جائیں گی جو بیکار پڑے ہوئے ہیں۔ یہ کام نجی اداروں کی شراکت سے انجام دیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے کار پارکنگ کی نجکاری کے لیے ایک نگراں کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ کمیٹی نے ریاض شہر میں بلدیاتی کونسلوں کے ماتحت کار پارکنگ کے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن کی نجکاری کی جاسکتی ہے۔
 ریاض سے اس کا تجربہ کیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں دیگر شہروں میں بھی اسے نافذ کیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: