Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے اس انکوائری کو رد کرتے ہوئے اسے ’وچ ہنٹ گاربیج‘ قرار دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکہ میں حزب مخالف کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے باضابطہ طور پر کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما نینسی پلوسی نے منگل کو اس انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے گذشتہ انتخابات میں اپنے مخالف جو بائیڈن کو ہرانے کے لیے ایک ’بیرونی طاقت‘ سے مدد حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ انہوں نے الیکشن جیتنے کے لیے یوکرائن سے مدد لی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اس انکوائری کو رد کرتے ہوئے اسے ’وچ ہنٹ گاربیج‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ان کے سنہ 2020 میں دوبارہ صدر بننے کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ یہ تحقیقات اس وقت شروع کی جا رہی ہیں جب امریکہ میں نئے انتخابات شروع ہونے میں صرف 14 مہینے باقی رہ گئے ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نینسی پلوسی کہا کہ ’ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کی عزت پر داغ لگایا ہے اور صدارت کے حلف کو دھوکا دیا ہے، ملکی سلامتی کو دھوکا دیا ہے اور ہمارے انتخابات کی شفافیت کو دھوکا دیا ہے۔‘

نینسی پلوسی کے مطابق قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈیموکریٹک رہنما نے کہا ’لہذا آج میں ایوان نمائندگان میں اس انکوائری کو سرکاری طور پر شروع کرنے کا علان کرتی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’صدر کا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔‘
امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے عہدے تعینات نینسی پلوسی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اس تحریک کو کئی ماہ دبا کر رکھا ہوا تھا اور وہ عام انتخابات کے قریب آنے کا انتظار کر رہے تھے۔
 

شیئر: