Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دوستو! مسئلے حل کرو‘ ٹرمپ کا مشورہ

صدر ٹرمپ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کے لیے ایک سے زائد بار پیشکش کر چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو دور کریں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ہفتے صدر ٹرمپ نے پاکستانی اور انڈین وزرائے اعظم سے الگ اگل ملاقاتیں کی ہیں۔
بدھ کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں پاکستان اور انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے کہا، دوستو، اس کو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرو۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا دو ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں اور ’ان کو بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔‘
خیال رہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں نریندر مودی حکومت نے کرفیو کا نفاذ کر رکھا ہے۔

 

پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کے لیے ایک سے زائد بار پیش کش کر چکے ہیں تاہم انڈیا کی حکومت نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: