Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محافظ کی ہلاکت پر شاہ سلمان کی تعزیت

شاہ سلمان نے متوفی محافظ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے(فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متوفی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے اہل خانہ کا استقبال کیا اور تعزیت پیش کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے جدہ کے قصر السلام میں متوفی محافظ کے والد بداح الفغم ،ان کے بیٹوں اور بھائیوں کا استقبال کیا۔ خادم حرمین شریفین  نے متوفی محافظ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔

ولی عہد نے کہا کہ سعودی قیادت، حکومت اور قوم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے اخلاص کو ہمیشہ یاد رکھے گی(فوٹو : واس)

دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے قصر میں متوفی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے اہل خانہ کا  استقبال کیا ۔ ولی عہد نے متوفی محافظ کے والد بداح الفغم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ متوفی اپنے ملک کے لیے انتہائی مخلص تھے۔ ان کی وفات ملک و قو م کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
ولی عہد نے کہا کہ سعودی قیادت، حکومت اور قوم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے اخلاص کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
دریں اثناء متوفی میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ریاض کی ایک سڑک کا نام ان سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
البکیریہ کمشنری کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ البکیریہ میں شاہ عبدالعزیز شاہراہ سے نکلنے والی سڑک کا نام عبدالعزیز الفغم رکھا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: