Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپتال کا 60 ہزار درہم بل کس نے ادا کیا؟

والدین بچی کی پیدائش کا بل ادا نہ کرنے پر پریشان تھے، فوٹو: گلف نیوز
آج کے دور میں ایک انسان کا دوسرے انسان کے کام آنا سب سے بڑی نیکی ہے اور بہت سارے لوگ اس نیکی کو خاموشی سے اور بغیر نام ظاہر کیے انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
گلف نیوز ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں ایک فلپائنی جوڑا اپنے یہاں وقت سے پہلے پیدا ہونے والی بچی پر ہسپتال میں اٹھنے والے اخراجات کے بل سے پریشان تھے کیونکہ بروقت بل کی ادائیگی نہ ہونے پر انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا ۔

 مدد کرنے پر ہم ان لوگوں کے بیحد مشکور ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

میڈیا پر اس حوالے سے اعلانات بھی کئے گئے تھے جس پرایک معروف مقامی کمپنی نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ ہسپتال کا 60 ہزار درہم کا بل ادا کردیا۔
واضح رہے کہ فلپائنی فیملی کے یہاں 5 اگست کو 5 ہفتے قبل پیدا ہونے والی بچی کا وزن صرف 700 گرام تھا۔ انشورنس کمپنی نے بچی کے نجی ہسپتال میں علاج پر پہلے ماہ 180000 درہم کی ادائیگی کردی۔ اس کے بعد مزید 60 ہزار درہم کا بل بنا جسے انشورنس کمپنی نے ادا کرنے سے انکار کردیا۔
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ’مدد کرنے پر ہم ان لوگوں کے بیحد مشکورہیں کیونکہ بل کی ادائیگی نہ کرنے پر ہم مصیبت میں پھنس سکتے تھے لیکن ہماری اپیل کا جواب مثبت آیا اور ہم مدد کرنے والوں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: