Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، امیتابھ بچن

امیتابھ کہتے ہیں کہ خاندان کا پہلا شخص ہوں جس کا نام تبدیل کیا گیا، فوٹو: ڈیلی ٹائمز
انڈین اداکار و پروڈیوسر امیتابھ بچن نے بتایا کہ میرا نام سریواستو تھا، جب میرا کنڈر گارٹن میں داخلہ ہو رہا تھا تو میرے والد نے میرا نام تبدیل کر کے بچن کر دیا جس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے خاندان کا پہلا شخص ہوں جس کا نام تبدیل کیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام میں اداکار امیتابھ بچن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں بلکہ وہ صرف ایک انڈین ہیں۔

میرے خاندان یا ’بچن‘ کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں، فوٹو: فیس بک

امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں کہا تھا کہ ان کے خاندان یا ’بچن‘ کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ جب مردم شماری کرنے والے میرے گھر آتے ہیں اور مجھ سے میرے مذہب کے بارے میں پوچھتے ہیں تو میں ہمیشہ ان کو یہی جواب دیتا ہوں کہ میرا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہے اور میں صرف ایک انڈین ہوں۔‘
 امیتابھ بچن 76 سال کے ہو چکے ہیں اور اب بھی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی بھرپور شخصیت ہیں۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ نہ صرف پروڈیوسر ہیں بلکہ پروگراموں کی میزبانی اور کبھی کبھار گلو کاری بھی کرتے ہیں۔امیتابھ نے اپنی شہرت کی وجہ سے سیاست میں بھی قدم رکھا تھا اور 1984 کی انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: