Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی نمائش میں 4500 کمپنیاں شریک

ایک ہفتے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد نمائش دیکھنے آئیں گے۔ فوٹو البیان
دبئی میں جی ٹیکس 2019 نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی نمائش میں 100 ممالک سے 4500 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں شریک ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی نمائش میں پہلی مرتبہ الجزائر، برازیل، کولمبیا، یونان، اٹلی، قازقستان، کینیا اور مراکش کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

دبئی جی ٹیکس نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ فوٹو الامارات الیوم

جی ٹیکس 2019 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 750 چھوٹی کمپنیاں پہلی مرتبہ بین الاقوامی نمائش میں شریک ہیں۔
ان کمپنیوں میں ایک الیکٹرانک اسپورٹس کمپنی بھی ہے جس نے اپنے شعبے میں پہلی مرتبہ تجربہ کیا ہے۔
نمائش کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں نمائش کے لیے 1.4 ملین مربع فٹ کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک ہفتے کے دوران نمائش دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے۔

نمائش میں 750چھوٹی کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ فوٹو البیان

انتظامیہ نے خاص طور پر نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ جی ٹیکس نمائش میں ضرور آئیں اور یہاں پہلی مرتبہ پیش کی جانے والی اشیاءکا مشاہدہ کریں۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مستقبل قریب کا ٹرانسپورٹ سسٹم ہائپر لوپ ہے۔ ہائپر لوپ نصب کرنے والی کمپنی بھی نمائش کا حصہ ہے۔

جی ٹیکس نمائش میں نوجوانوں کو خاص دعوت دی گئی ہے۔ فوٹو البیان

نمائش کے ضمن میں مختلف کانفرنسیں بھی منعقد ہوں گی جن میں آئی ٹی کے ماہرین اپنی خدمات پیش کریں گے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں