Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: اسسٹنٹ کمشنر کا احتجاجی تاجروں پر تشدد

کوئٹہ سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع دکی میں احتجاج کرنے والے تاجروں پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد  کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
انجمن تاجران دکی اور آل پارٹیز کی جانب سے دکی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے دفترکے قریب مین شاہراہ کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا۔
ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کو لیویز اہلکاروں کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے افراد پر تشدد اور ایک تاجر کے چہرے پر مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد لیویز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
انجمن تاجران دکی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکاروں کے تشدد سے آل پارٹیز دکی کے چیئرمین عزت خان سمیت تین تاجر رہنما زخمی ہوئے۔
تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: