Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کے 45 فیصد واقعات کی وجہ غصہ

قتل کے 31 فیصد واقعات میں 20 سال سے کم عمر کے نوجوان ملوث ہوتے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں قتل کے 45 فیصد جرائم کی وجہ غصہ اور اشتعال ہے۔ ملک میں قتل کے 31 فیصد واقعات میں 20 سال سے کم عمر کے نوجوان ملوث ہوتے ہیں۔
یہ بات مشرقی ریجن میں نفسیاتی ماہر اور خاندانی ترقیاتی مرکز کے مشیر ڈاکٹر فہد الماجد نے کہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق البر فلاحی انجمن کے تحت ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہد الماجد نے کہا ہے کہ ’جذبات سے مغلوب ہو کر انتہائی اقدام اٹھانا ہمارے معاشرے میں عام ہوتا جا رہا ہے۔‘

جذبات سے مغلوب ہوکر انتہائی اقدام کرنا معاشرے میں عام ہوتا جا رہا ہے (فوٹو: سبق)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ بھی یہی ہے کہ لوگ جذبات پر قابو نہیں پاتے اور اشتعال میں آجاتے ہیں۔
ان کے بقول ’سکول سطح پر ہمیں معاشرے کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح غصے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ملک بھر کی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے جس میں لوگوں کو غصے پر قابو پانے کے گر سکھائیں جائیں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: