Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹیکسیوں اور بسوں کا نیا نرخنامہ کیا ہے

5 سواریوں والی ٹیکسی کے کرائے کی شروعات 6 ریال سے ہوگی۔ فوٹو عاجل
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسیوں اور بسوں کا نیا نرخنامہ جاری کردیا۔اتھارٹی نے اس سے قبل نئے نرخنامے پر متعلقہ اداروں اور عوام سے رائے طلب کی تھی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوامی نقل و حمل کے وسائل استعمال کرنے کی پالیسی اورنئے کرائے مقرر کیے ہیں۔ بڑے ،درمیانے اور چھوٹے شہروں کے علاوہ ٹرینوں ، بسوں اور ٹیکسیوں کے کرائے متعین کردیے گئے۔
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ہر 5 برس کے دوران کرایوں پر نظر ثانی ہوگی۔ اس سلسلے میں ٹیکسیوں، بسوں اور ٹرینوں کے نئے نرخوں، پٹرول ، ڈیزل کے نرخوں میں تبدیلی اور ریلوے لائن کی لاگت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو کرایوں کے سلسلے میں کئی آپشن بھی دیے ہیں۔ ایک سفر کے ٹکٹ کا کرایہ، پورے موسم کے ٹکٹ کا کرایہ اور فیملی ٹکٹ کا کرایہ ایک دوسرے سے مختلف ہوگا۔ 

 فی کلو میٹرکرایہ 1.8ریال چارج کیا جائے گا۔ فائل فوٹو

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے کرایوں کے سلسلے میں فاصلہ، انتظار اور سروس کی شروعات کو مدنظررکھا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپوٹرز کو ہدایت دی کہ وہ معذوروں اور سفر میں ان کے ایک ہمراہی نیز کینسر کے مریضوں کو اکنامی کلاس کے ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت دیں۔ 6 برس تک کے بچوں کا ٹکٹ فری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق طویل مسافت والی ٹرینوں پر سبسڈی نہیں ہوگی۔ ٹول ٹیکس مسافر کو برداشت کرنا ہوگا۔ جلداس کا اعلان کردیا جائے گا۔
 چارسواریوں والی ٹیکسی میٹر 5.5 ریال پر اسٹارٹ ہوگا۔ جس کے بعد فی کلو میٹر 1.8ریال چارج کیا جائے گا۔ انتظار کی صورت میں 80 ھللہ فی منٹ وصول کیے جائیں گے بشرطیکہ ٹیکسی کی رفتار فی گھنٹہ 20 کلو میٹر سے کم ہو ۔ٹیکسی پر سواری کا کم از کم کرایہ 10ریال متعین کردیا گیا۔
رات کے کرائے دن کے کرایوں سے مختلف ہوں گے۔اتوار سے جمعرات تک رات 12تا صبح 6بجے تک کے کرائے الگ ہونگے جبک۔ جمعہ اور ہفتہ کو رات 2بجے سے صبح 6بجے تک کے کرائے الگ ہونگے۔رات کے وقت میٹر 10ریال سے اسٹارٹ ہوگا پھر فی کلو میٹر 1.8ریال چارج کیا جائے گا۔ فی منٹ انتظار کی صورت میں 80 ھللہ چارج ہوگا بشرطیکہ گاڑی کی رفتار فی گھنٹہ 20 کلوہو۔ 

انتظار پر 80اور 90 ھللہ چارج مقرر کئے گئے ہیں۔ فائل فوٹو

5 سواریوں والی ٹیکسی کے کرائے کی شروعات 6 ریال سے ہوگی ہر کلو میٹر پر 2 ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ فی منٹ انتظار پرگاڑی کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کم ہونے کی صورت میں 90 ھللہ وصول کیے جائیں گے۔
رات کے وقت 5 یا اس سے زیادہ سواریوں والی گاڑی کے کرائے کی شروعات 10 ریال سے ہوگی۔ فی کلو میٹر 2ریال لئے جائیں گے۔ 20کلو میٹر سے کم رفتار سے گاڑی چلنے کی صورت میں فی منٹ انتظار پر 90 ھللہ مقرر کئے گئے ہیں۔
رات کے وقت 5 اور اس سے زیادہ سواریوں والی ٹیکسی پر مذکورہ کرائے اتوار سے جمعرات تک رات 12بجے سے لیکر صبح 6بجے تک لاگو ہوں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کو یہ نرخنامہ رات 2 بجے سے صبح 6بجے تک لاگو کیاجائے گا۔

سعودی عرب کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: