Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیر ملکی بچوں کی مفت تعلیم

20 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم ہوگی ( فوٹو: شیخ سعودی تعلیمی ادارہ)
امارات میں مقیم غیرملکی بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کی شرائط جاری کردی گئی ہیں جن کے تحت راس الخیمہ میں شیخ سعود بن صقر خیراتی تعلیمی ادارے میں 20 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم ہوگی۔
الامارات الیوم کے مطابق خیراتی ادارے نے کہا ہے کہ مختلف تعلیمی مراحل کے 4 اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تمام تعلیمی ضرورتوں کی کفالت کی جائے گی۔

ادارے نے کہا ہے کہ مفت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر شرائط لاگو ہونا ضروری ہے۔ ان شرائط میں یہ ہے کہ طالب علم کے سرپرست کی ماہانہ تنخواہ 3 ہزار درہم سے کم ہو یا تنگدست ہو یاطالب علم یتیم ہو یا سرپرست معذور ہو اور کام کرنے کے قابل نہ ہو یا بچوں کی تعداد زیادہ ہو جس کے باعث سب کو تعلیم دلوانا اس کے لئے ممکن  نہ ہو یا پھر مقروض ہو اور قرض کی وجہ سے بچوں کی فیسیں دینے پر قادر نہ ہو۔


مختلف تعلیمی مراحل کے 4 اسکولوں میں طلبہ کی ضرورتوں کی کفالت کی جائے گی (فوٹو: شیخ سعود تعلیمی ادارہ)

ادارے نے کہا ہے کہ وہ اپنے چاروں اسکولوں میں مستحق غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دے گا۔ قبل ازیں داخلے کے خواہشمندوں کی دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ادارے نے بتایا ہے کہ اس سال اس کی سرپرستی میں 16 طالبعلموں کو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے دلوائے گئے ہیں۔
  امارات کی خبروں کے لئے ’’واٹس ایپ گروپ‘‘جوائن کریں

شیئر: