Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں بے کار فرنیچر گھر سے باہر پھینکنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ

ٹیم ہر عمارت میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ انہیں درست کیا جاسکے۔ فوٹو خلیج ٹائمز
شارجہ میں شہری حفاظتی انتظامات کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی (ایس پی ایس اے) نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شہری یا غیر ملکی اپنے گھر کے باہر یا ایسی جگہوں پر جہاں سے گزر مشکل ہو خصوصاً سیڑھیوں اور اسی طرح کے دیگر راستوں پر گھر کا پرانا فرنیچر اور کباڑ نہ پھینکیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس سے لوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئندہ خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ایس پی ایس اے کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اپنا پرانا فرنیچر اور کباڑسڑکوں اورعمارت میں ایسی جگہوں پر رکھ دیتے ہیں جس سے سیڑھیوں پر اترنے چڑھنے خاص طور پر ہنگامی صورت حال میں کافی مشکل پیش آتی ہے ایسی صورت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے کسی بھی جگہ اس قسم کی اشیا رکھی اور پھینکی نہ جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ مالکان آگ سے بچاﺅ کے مکمل انتظامات رکھیں، فائل فوٹو

عہدیدار نے کہا ہے کہ ایس پی ایس اے کی طرف سے17علاقوں میں 4345 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا اور ان میں ہونے والی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایس پی ایس اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورت حال کے دوران فرنیچر اور دیگر ردی اشیا کو برآمدوں اور سیڑھیوں پر چھوڑنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
 انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پانچ ہزارعمارتوں کا جائزہ لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ آیا لوگ اپنی حفاظت اور تحفظ کے کیا اقدامات کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلڈنگ مالکان اور دیگر لوگوں کو چاہیے کہ آگ سے بچاﺅ کے لیے عمارت میں انتظامات مکمل رکھیں تاکہ ضرورت کے وقت کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

حکام نے رواں سال پانچ ہزارعمارتوں کا جائزہ لینے کا ہدف مقرر کیا ہے، فائل فوٹو

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا کام عمارت میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ انہیں درست کیا جائے اور مستقبل میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو یہاں رہتے ہوئے کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سال کے اختتام سے قبل مزید تجارتی اور صنعتی عمارتوں کے معائنے کیے جائیں گے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: