Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے شجر کاری مہم

شجرکاری مہم کی بدولت صحرا کا پھیلاﺅ رکے گا۔ فوٹو الشرق الاوسط
سعودی عرب کا بہت بڑا رقبہ صحرا پر مشتمل ہے۔ بیشتر بڑے شہروں کے اطراف ریگستان پائے جاتے ہیں جو تیز ہواﺅں کے بل پر اپنا رقبہ پھیلاتے رہتے ہیں۔
صحرا کا پھیلاﺅ سعودی عرب کے بڑے قومی مسائل میں سے ایک ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب 26 اکتوبر2019 سے صحرا کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کرے گا۔ تمام شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔

شجر کاری سے گرد و غبار کے طوفان قابو میں آئیں گے۔ فائل فوٹو

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے مطابق شجر کاری مہم کا آغاز ریاض ریجن کی کمشنری کے شہر ’ثادق‘ سے ہفتے کو کیا جائے گا۔ 50 ہزار سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔
شجر کاری مہم میں سرکاری عہدیدار، عوامی نمائندوں کو بھی شریک کریں گے۔ موسم سرما اور برسات کی آمد پر سعودی عرب کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ 
وزارت ماحولیات نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں تعاون کریں اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ماحولیاتی امور سے دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وزارت 2030 تک سعودی عرب میں 40 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہے۔
شجر کاری مہم کی بدولت صحرا کا پھیلاﺅ رکے گا، درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی، گردو غبار کے طوفان قابو میں آئیں گے اور شہروں کا منظر نامہ اچھا بنے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: