Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے وراٹ کوہلی کا 12 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے رواں ایونٹ میں چار نصف سینچریاں سکور کیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
سنیچر کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کی نصف سینچری کے بعد بیٹنگ جار ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے سنہ 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 319 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹورنامنٹ کی چوتھی نصف سینچری سکور کی۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل بابر اعظم، وراٹ کوہلی اور میتھیو ہیڈن کے پاس رہ چکا ہے۔

شیئر: