Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خاتون کی ویڈیو بنانے پرغیر ملکی گرفتار

ملزم نے یہ ظاہر کیا تھا کہ جیسے وہ خاتون کو پھول پیش کر رہا ہے۔ فوٹو سبق نیوز
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اس غیر ملکی کو گرفتار کر لیا جس نے خاتو ن کارکن کو لاعلم رکھتے ہوئے اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد غیر معمولی ردعمل دیکھنے میں آیا۔ لوگوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے اسے عدالت کے حوالے کیا جائے۔
مقامی نیوز ویب سائٹ اخبار 24اور دیگر میڈیا  نے اس حوالے سے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے جس میں لوگو ں کا کہنا تھا کہ" غیر ملکی کارکن نے جس طرح ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس کی نیت درست نہیں"۔

خاتون کو اس بات کا بھی علم نہیں کہ اسکی وڈیو بن رہی ہے ۔ 

ویڈیو میں کارکن نے ہاتھ میں گلاب پکڑا ہوا ہے جبکہ اسکے عقب میں ایک سعودی خاتون کارکن اپنے کام میں مصرو ف ہے۔ خاتون کو اس بات کا بھی علم نہیں کہ اسکی وڈیو بن رہی ہے۔ 
ملزم نے ویڈیو میں یہ ظاہر کیا تھا کہ جیسے وہ خاتون کو پھول پیش کر رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد لوگوں میں غیر معمولی طور پر غصہ پھیل گیا ۔ 
اس حوالے سے لوگو ںکا کہنا تھا کہ "ملزم کا عمل کسی طرح بھی درست نہیں،خاتون کوئی بھی ہو اس طرح اسے بیک گرائونڈ میں دکھاتے غلط انداز اختیار کرنے کے عمل کو کیا نام دیں گے؟
ملزم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر کے اس سے تحقیقات کی جاری ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جوں ہی اس حوالے سے غیر معمولی رد عمل سامنے  آیا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فوری طور پر ملزم کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اسے گرفتار کر لیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: