Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصرمیں تیل کے نئے ذخائر کہاں دریافت ہوئے

ابتدا میں یومیہ 5 ہزار بیرل تیل نکالا جائے گا۔
 مصر میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اطالوی کمپنی ’اینی‘ نے خلیج سویز میں تیل کنواں دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 یہ مصر کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ اس کنویں سے تیل کی پیداوار آئندہ چند روز کے دوران شروع کردی جائے گی۔ ابتدا میں یومیہ 5 ہزار بیرل تیل نکالا جائے گا۔
سکائی نیوز کے مطابق اطالوی کمپنی نے تیل کا نیا کنواں خلیج سویز کے ’ابو ردیس سدری‘ مقام پر دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیا کنواں خلیج سویز کے ابو ردیس سدری مقام پر دریافت ہوا ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق اطالوی کمپنی مصر کی آئل پبلک اتھارٹی کی کمپنی ’بترول بلاعیم‘ کے اشتراک سے کا م کررہی ہے۔
اطالوی کمپنی کے مطابق تیل کے نئے کنویں سے آئندہ چند روز کے اندر ہی تیل نکالا جانے لگے گا۔ اس کنویں میں تیل کے محفوظ ذخائر کا تخمینہ 200 ملین بیرل لگایا گیا ہے۔
بترول بلاعیم کمپنی نے نیا کنواں دریافت کرنے کے لیے ایسی سکیم تیار کی تھی جس کے باعث کام تیزی سے نمٹا لیا گیا۔ علاوہ ازیں کنویں سے متصل علاقے میں موجود بنیادی ڈھانچہ بھی دریافت میں معاون ثابت ہوا۔
مصر کی وزارت پیٹرولیم و معدنیات نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ بترول بلاعیم کمپنی نے ابو ردیس سدری کے مقام پر تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ 
 

شیئر: