Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کا سلسلہ ناقابل برداشت ہے‘ 

صورتحال کا تقاضا ہے کہ اختلافات سے بالا ہوکر کام کیا جائے۔فوٹو القبس
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کا سلسلہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ وہ کویتی پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے افتتاحی خطا ب کررہے تھے۔
 عرب میڈیا کے مطابق امیر کویت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات نے ہماری توانائیاں کمزور اور ہمارے کارناموں کو مخدوش کردیا ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اختلافات سے بالا ہوکر کام کیا جائے۔ اتحاد کو مضبوط اور اپنے ٹھوس موقف کو بحال کیا جائے۔

خطے میں ایسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی۔ فائل فوٹو

شیخ صباح نے کہا ہے کہ ہمیں عرب دنیا کی سطح پر بھی اختلافات سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ ہمیں قومی مفادات کو ہرمفاد سے بالا رکھنا ہوگا۔
امیر کویت نے توجہ دلائی ہے کہ ہمارے خطے میں ایسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ تبدیلیاں پرخطر ہیں۔ کئی برادر ممالک میں عدم استحکام اور بحرانوں کی شدت کے مناظر بڑے دکھ ، درد اور تشویش کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔
امیر کویت نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا حقیقی ڈگر سے ہٹ کر قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے ، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور ان کی آبرو سے کھیلنے کا وسیلہ بن گیا ہے۔ اس سنگین رواج کے خاتمے اور اپنے معاشرے کو اس قسم کی آفتوں سے بچانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدام کرنا پڑے گا۔
             

شیئر: