Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی پیسج فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

یہ فیصلہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد کے مرکز نے کیا ہے۔ فوٹو الشرق الاوسط
امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی پیسج فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ یہ تنظیم پاسداران انقلاب کے ماتحت ہے۔25افراد اور اداروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق یہ فیصلہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد کے مرکز نے کیا ہے۔ اس میں امریکہ کے علاوہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، سلطنت عمان اور قطر شامل ہیں۔
 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فنڈنگ مرکز کے فیصلے پوری دنیا کو ایران سے بچانے کے اضافی اقدامات ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے بیان جاری کرکے کہاہے کہ ’یہ مشترکہ پابندیاں نہایت اہم ہیں۔ اب تک لگائی گئی پابندیوں میں سب سے زیادہ سخت ہیں‘۔

نئے فیصلے سے کئی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔ فوٹو دی ٹائمز

دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کا مرکز 2017ءمیں قائم کیا گیاتھا۔ نئے فیصلے سے کئی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے بیان جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ نئے فیصلے کے تحت ایرانی پاسداران انقلاب خطے میں ایران کے ایجنٹوں ، خصوصاً دہشت گرد تنظیم حز ب اللہ کو ہدف بنایا گیا ہے۔
ساتوں ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایرانی پیسج فورس ، بونیاد تائیفون پیسج، مہر اکنامک بینک، ملت بینک،مہر ایرانی انویسٹمنٹ کمپنی،ایرانی انویسٹمنٹ کمپنی تدبیر جان عطیہ، نیجن ساھل کمپنی، مہر اکنامک مالیاتی گروپ، ٹیکنوٹار انجینیئرنگ کمپنی،ٹیکٹر انویسٹمنٹ کمپنی، ایران ٹریکٹر کمپنی،کیلسیمین، قشم اسٹیل کمپنی ، بندر عباس کمپنی، زانجان کمپنی،ایرانی کیمیکل کمپنی، اصفہان مبارکہ کمپنی، اندیشہ مھوران انویسٹمنٹ کمپنی، فارسی بینک، سینا بینک، باھمان گروپ، شخصیات میں شبل محسن الزیدی، یوسف ہاشم، محمد عبدالہادی فراد، عدنان حسین کوثرانی، جواد نصر اللہ اور قاسم عبداللہ علی شامل ہیں۔
               
 

شیئر: