Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خطروں کے کھلاڑی سیلفی سے گریز کریں‘

طوفانی موجوں کے ساتھ سیلفی بنانے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔فوٹو ۔ امارت ٹوڈے
متحدہ عرب امارات کی شہری دفاع کیجانب سے کہاگیا ہے کہ شہری اور مقیم قدرتی آفات کے موقع پراحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیلفی بنانے سے گریز کریں۔
الفجیرہ ریاست کے ڈائریکٹر شہری دفاع کرنل علی الطنیجی نے امارات ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " بحرہ عرب میں سمندری طوفان 'کیا ر' آیا ہوا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ طوفانی موجوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے گریز کریں ، موجوں کی قوت اتنی زیادہ ہو تی ہے کہ مٹی کی رکاوٹیں انکے سامنے ٹہر نہیں سکتیں "۔
کرنل علی نے مزید کہا " شہری دفا ع کے اہلکار ساحلی مقامات پر تعینات ہیں جو وہاں آنے والو ں کو خطرے سے آگاہ کر تے رہتے ہیں۔ ساحل پر آنے والے اکثر لوگ بلند ہوتی ہوئے طوفانی موجوں کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتائج  خطرناک  ہو سکتے ہیں " ۔
شہری دفاع کی جانب سے ساحل کے علاوہ اہم مقامات  جہاں حادثات رونما ہونے کا اندیشہ ہے پر مختلف زبانوں میں آگاہی بورڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
کرنل علی کا کہنا تھا کہ " وہ افراد جو خود کو خطروں کے کھلاڑی تصور کرتے ہیں دراصل اس قسم کی حرکتیں کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی  دائو پر لگاتے ہیں ۔ ایسے افرا د کا عمل کسی قسم کی بہادری نہیں بلکہ خود کو جانتے بوجھتے ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے " ۔  

موجوں کی قوت اتنی زیادہ ہو تی ہے کہ مٹی کی رکاوٹیں انکے سامنے ٹہر نہیں سکتیں.فوٹو۔ خلیج ٹائم 

شہری دفاع کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ علاقے کے مشرقی زون میں رہنے والے ان دنو ں خصوصی احتیاط برتیں کیونکہ سمندر غیر معمولی طور پر چڑھا ہوا ہے اور ہوائیں بھی انتہائی تیز ہیں ایسے موسم میں بلا اشد ضرروت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب الفجیرہ کے ڈائریکٹر زراعت سالم محمد المکسح کا کہنا تھا کہ " ان دنوں سمندر غیر معمولی طور پر چڑھا ہوا ہے اور معمول سے زیادہ بلند موجیں ساحل سے ٹکراتی ہیں۔ ایسے میں ساحل پر آنے والوں کو احتیاط کرنا چاہئے "۔

شیئر: