Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مزید سینما گھر کھولے جائیں گے

سعودی عرب میں 37سال بعد دوبارہ سینما کی اجازت دی گئی ہے۔ فوٹو۔ٹوئٹر
سعودی عرب میں سینما گھروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اعلان اے ایم سی سینما گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے ایم سی سینما گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم ایرون نے اس خبر سے آگاہ کیا۔

اے ایم سی سینما گروپ دنیا بھر میں ہزاروں سنیما گھروں کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔فوٹو۔سعودی گزٹ

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سینما گھرکھولنے کے منصوبے کاآغاز کر رہے ہیں۔ اے ایم سی سینما گروپ دنیا بھر میں ہزاروں سنیما گھروں کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔
گروپ کے سی ای او ایڈم ایرون نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور تاریخی پیشرفت ہے کیونکہ سعودی عرب میں 37سال بعد دوبارہ سینما گھرکھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے دوران اعلان کیا کہ ہمارا گروپ اے ایم سی 15دسمبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے پینوراما مال میں دوسرا تھیٹر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میں 17سکرین نصب کی جائیں گی جبکہ اس سے قبل 13سکرین پر فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔ 

شیئر: