Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب ہوٹل مارکیٹ میں انتہائی اہم‘

ویژن2030ء کی اصلاحات میں یہاں کی سیاحت میں بے حد اضافہ ہو گا۔ فوٹو۔عرب نیوز
 ہوٹلنگ کی دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے ’اویو رومز‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اجیت اگروال نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا کی ہوٹل مارکیٹ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ریاض میں منعقدہ تین روزہ ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم‘ کے بعد عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ اجیت اگروال نے بتایا کہ سعودی عرب نے فورم کے دوران انتہائی موثر، دلچسپ اور حیران کن منصوبوں کی جانب توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہوٹلنگ کے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ہمارے لیے یہ بہترین موقع ہے۔‘

بحراحمر کے جزائر میں ترقی یافتہ سٹی "نیوم" اور القدیعہ جیسے پرکشش منصوبے۔ فوٹو۔ٹوئٹر

اگرول نے کہا کہ ’سعودی عرب ہماری کمپنی کے لیے نئی مارکیٹ ہے لیکن ہم بہت جلد یہاں اپنے قدم جما لیں گے۔ ہم نے صرف 10 ماہ قبل سعودی عرب کا رخ کیا، یہ بہت اہم بات ہے کہ اتنے کم عرصے میں ہمارے پاس سعودی عرب کے 14 شہروں میں نو ہزار کمرے موجود ہیں۔ اس عرصے کے دوران چھ لاکھ افراد نے رابطہ کیا ہے۔ آئندہ سال ہمارا ہدف 20 لاکھ افراد تک رسائی حاصل کرنا ہے۔‘
وہ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ سعودی ویژن 2030ء کے تناظر میں یہاں کی سیاحت میں بے حد اضافہ ہو گا جس میں ہوٹل انڈسٹری کو بہت تیزی سے ترقی ملنے کے امکانات ہیں۔
اس ویژن کی تکمیل تک حج و عمرہ سیزن میں کم ازکم 30 ملین عازمین کے لیے مکہ اور مدینہ میں انتظامات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’اویو رومز‘ کا ان دو مقدس شہروں میں خدمات پیش کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے آن لائن ویزا کی پیشکش بھی گیم چینجر ہو گا، بحراحمر کے جزائر میں ترقی یافتہ سٹی "نیوم" اور القدیعہ جیسے پرکشش منصوبے سیاحت میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
اجیت اگروال کی کاروباری ترقی کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے، ایک ایسے نوجوان کی کہانی جس نے انڈیا کے شہر تتلاگڑھ کی سڑکوں پر موبائل سم کارڈ بیچنے سے اپنے سفر کا آغاز کیا، آج وہ دنیا کے 80 ملکوں میں ایک ملین سے زیادہ رہائشی کمروں کا انتظام و انصرام کرنے والی ہوٹل کمپنی کا سربراہ ہے۔

شیئر: