Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی سیاحت میں چینی باشندوں کی دلچسپی کیوں؟

اب تک 77 ہزار سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری   کیے گئے۔فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی دفتر خارجہ کے ماتحت میڈیا سینٹر کے مطابق سیاحت کے لیے سعودی عرب آنے والوں میں سے سب سے زیادہ افراد کا تعلق چین سے ہے۔ 30
اکتوبر تک 77 ہزار سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری   کیے گئے۔ ان میں چینی پہلے نمبر پر ہیں جن کی تعداد 18ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والوں میں دوسرا نمبر برطانیہ کا ہے جہاں سے 17ہزار افراد نے وزارت خارجہ سے ویزے حاصل کئے۔
چین اور برطانیہ کو جاری ہونے والے سعودی سیاحتی ویزوں کی مجموعی تعداد 46 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

سیاحت کے لیے سب سے زیادہ سعودی عرب آنے والوں کا تعلق چین سے ہےفائل فوٹو

میڈیا سینٹر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے والوں میں تیسرا ملک امریکہ ہے جہاں سے 8926 افراد نے سیاحتیویزا حاصل کیا۔
ملائیشیا، کینیڈا، قازقستان، جرمنی اور آسٹریلیا کے باشندے سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے والے ممالک میں پیش پیش ہیں۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے یہ اعدادوشمار مملکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحتی ویزوں کے اجرا کے اعلان پر 35 دن گزرنے کے بعد جاری کیے ہیں۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب 49ممالک کے باشندوں کو سیاحتی ویزے جاری کررہا ہے۔ ان میں یورپ کے 38 ممالک شامل ہیں۔
چینی سیاح سب سے زیادہ کیوں؟
بیجنگ کی غیر ملکی مطالعاتی یونیورسٹی میں عربک اسٹڈیز فیکلٹی کے معاون اسکالر شیجین نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سعودی عرب ،چین کے بیشتر باشندوں کے لیے دور دراز واقع ملک بنا رہا ہے۔

سعودی چینی تعلقات کا نیا دور بھی سیاحت پر آمادہ کرنے کا باعث بنا ہے۔فائل فوٹو

 سعودی عرب نے سیاحتی ویزو ںکا اعلان کیا تو اہل چین کے ذہنو ںمیں سعودی عرب کو جاننے اور سمجھنے کی خواہش ابھر کرسامنے آگئی۔سعودی چینی تعلقات کا نیا دور بھی سعودی عرب کی سیاحت پر آمادہ کرنے کا باعث بنا ہے۔
چینی اسکالر نے مزید بتایا کہ کئی برس سے اہل چین کے لیے سعودی عرب کا ویزا حاصل کرنا بڑا مشکل تھا۔ جوں ہی سیاحتی ویزے کی اجازت ملی چینی شہری اسے غنیمت شمار کرنے لگے ہیں۔
 چینی اسکالر کے مطابق چین کے اندر بھی ایک تبدیلی آئی ہے۔ تبدیلی یہ ہے کہ اس کے باشندے اقتصادی شرح نمو کے پیش نظر بیرونی دنیا کی سیاحت کے لیے نکلنے لگے ہیں۔ انہیں یہ بات بھی اپیل کررہی ہے کہ پوری دنیا میں چینی سیاحوں کو اپنے یہاں بلانے کی رغبت بڑھی ہے۔ اسی لیے چینی زبان سیکھنے کا رواج بھی بڑھ رہا ہے۔
اسکالر نے توقع ظاہر کی کہ ہزاروں چینی شہری سعودی عرب کے قدرتی مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے سعودی عرب کی سیاحت کریں گے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔
’ ہم لوگ یہاں جو کچھ دیکھیں گے وہ اپنے ہموطنوں کو چینی میڈیا کی مدد سے بتائیں گے‘۔
 

شیئر: