Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو سہولت دینے پر جرمانہ

غیر قانونی تارکین کی مدد کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا (فوٹو: الاتحاد)
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے علاوہ کفیلوں سے بھاگے ہوئے کارکنوں کی مدد کرنا، ان سے کام لینا، انہیں پناہ دینا یا کسی قسم کی سہولت فراہم کرنا جرم ہے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین کی مدد کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے والا اگر غیر ملکی ہے تو سزا کے بعد اسے مملکت سے بیدخل کیا جائے گا‘۔ 
مزید پڑھیں: ’ہروب والے کارکن کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا‘

 غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے والے غیر ملکی بے دخل کیا جائے گا (فوٹو: المدینہ)

محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین سے کام لینے والی کمپنی کو 5 سال تک ویزوں کی سہولت سے محروم کردیا جائے گا، کمپنی کی تشہیر کی جائے گی اور کمپنی کے سربراہ کو سزا ہوگی۔ اگر کمپنی کا منیجر غیر ملکی ہوا تو سزا کے بعد اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی پکڑنے کی صورت میں اگر ایک سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا تو جرمانہ بھی فی کس کے حساب ہوگا‘۔ 
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی کفیل سے اگر کارکن فرار ہوجاتا ہے تو اسے چاہئے کہ فوری طور پر آن لائن سسٹم ’ابشر ‘ کے ذریعہ اس کی اطلاع کرے‘۔ 
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: