Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات میں واٹس ایپ کالز جلد بحال ہوں گی‘

فیس بک کے ساتھ مفاہمت ہوچکی ہے، بہت جلد واٹس ایپ کالز بحال ہوں گی (فوٹو: العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز جلد بحال کی جائیں گی۔ قومی الیکٹرانک سلامتی کے حوالے سے امارات اور فیس بک کمپنی کے ساتھ مفاہمت طے پاچکی ہے۔
یہ بات امارات میں الیکٹرانک سلامتی اتھارٹی کے سرابرہ محمد الکویتی نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
  • امارات کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

انہوں نے بتایا ہے کہ ’واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کے ساتھ متعدد مفاہمتیں ہوچکی ہیں۔ کمپنی نے ہمارے ملک کے حالات اور تقاضوں کو سمجھنے کی کوشش کی ہے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ ’امارات اور خلیجی ممالک اتصالات کے شعبے کو منظم کرنا چاہتے ہیں، اسے لوگوں کی آزادی پر نہیں چھوڑ سکتے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بہت جلد امارات میں واٹس ایپ کالز بحال ہوجائیں گی۔ ملک میں اتصالات کی ذمہ دار اتھارٹی اس کے لیے تیاریاں کر رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز، فیس ٹائم اور سکائپ غیر قانونی ہے تاہم لوگ وی پی این کے ذریعہ کالز ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک کے بعد اب مائکروسافٹ کمپنی بھی سکائپ اور فیس ٹائم سے پابندی ہٹانے کے لیے اماراتی حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔
 

شیئر: