Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  خون عطیہ کرنےوالوں کیلئے سول ایوارڈ

10 سے زائد بار خون کا عطیہ دینے والوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دیا جاتا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے10 سے زائد بار  خون کا عطیہ دینے والے 86 شہریوں کے لیے تیسرے درجے کا تمغہ دیئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا منعقد کی جاتی ہے۔ مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے خون جمع کرانا ہوتا ہے۔

ایوان شاہی کی جانب سے ہرسال ایسے افراد کو منتخب کیاجاتا ہے جنہوں نے سال میں متعدد بار خون کا عطیہ دیا ہو (فوٹو:عکاظ)
 

تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں خون محفوظ کیاجاتا ہے جو بعدازاں ضرورت مند مریضوں کو فراہم کیاجاتا ہے۔ بلڈ بینکوں کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں ضرورت مند مریضوں کو فوری طور پر خون مہیا کیاجاسکے۔
خون کا عطیہ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوان شاہی کی جانب سے ہرسال ایسے افراد کو منتخب کیاجاتا ہے جنہوں نے سال میں متعدد بار خون کا عطیہ دیا ہو۔
بلڈ بینک کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں خون کا عطیہ دینے والوں کے ناموں کا اعلان کرکے انہیں سول ایوارڈ دیا جاتاہے جس کی منظوری ایوان شاہی سے دی جاتی ہے۔
واضح رہے خون کا عطیہ دینے والوں میں مقامی اور غیر ملکی بھی شامل ہوتے ہیں جن افراد کو سول ایوارڈ دیئے جاتے ہیں ان کے مختلف درجے متعین کیے گئے ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں