Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: گیمز کی عادت چھڑانے کے لیے کلینک

کلینک میں مقامی شہریوں کا علاج مفت کیا جائے گا فوٹو سوشل میڈیا
الیکٹرانک گیمز بچے، بڑے سب شوق سے کھیل رہے ہیں۔ شروع میں ان کا شوق بھلا لگتا ہے مگر رفتہ رفتہ یہ لت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ الیکٹرانک گیمزکی لت بچوں، لڑکوں، لڑکیوں بلکہ بوڑھوں تک کو کھانے پینے، سونے، سکول جانے، ملازمت کے لیے دفتر کا رخ کرنے تک سے روک دیتی ہے۔ کئی لوگ اس لت کے چکر میں اپنی صحت برباد کر لیتے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران الیکٹرانک گیمز کی عادت چھڑانے کے لیے پہلا کلینک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرانک گیمز بچے، بڑے سب شوق سے کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 امارات کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حمد الغافری نے بتایا کہ حکومت نے الیکٹرانک گیمز کی عادت سے نجات حاصل کرنے اورعادت میں مبتلا افراد کو معمول کے مطابق زندگی گزارنے کا عادی بنانے کے لیے مرکز قائم کیا ہے۔ یہی مرکز آئندہ برس ابوظبی کے اپنے صدر دفتر میں پہلا کلینک کھولے گا۔
 الغافری نے بتایا کہ کلینک میں مقامی شہریوں کا علاج مفت کیا جائے گا ۔ تارکین وطن سے علامتی فیس لی جائے گی۔ انہیں بھی کلینک میں علاج کرانے کی سہولت میسر ہوگی۔
الغافری نے مزید کہا کہ الیکٹرانک گیمز کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے طور طریقوں کے ماہر افراد تیار کررہے ہیں۔ انہیں تربیت دے رہے ہیں تاکہ سب لوگ اچھے سے فائدہ اٹھاسکیں۔

تارکین کو بھی کلینک میں علاج کرانے کی سہولت میسر ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

’ کلینک میں بچوں کا بھی علاج ہوگا اور زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی یہ سہولت ملے گی۔‘
 ڈاکٹر حمد الغافری کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے الیکٹرانک گیمز کی لت کو بین الاقوامی امراض کے زمرے میں شامل کرلیا ہے۔ اس لت میں مبتلا افراد کا علاج بے حد ضروری ہوگیا ہے کیونکہ یہ عادت انتہائی درجے مضر صحت ہے۔
  • امارات کی تازہ خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: