Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: طالبہ بیگ میں سانپ ڈال کر یونیورسٹی لے آئی

سانپ کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ طالبات ہراساں ہوئیں (فوٹو: الریاض)
مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کے گلرز سیکشن میں سانپ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والا سانپ ایک طالبہ اپنے بیگ میں ساتھیوں کو ڈرانے کے لیے لائی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے.‘
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب ایک طالبہ محض تفریح کے لیے ایک بے ضرر قسم کا سانپ اپنے بیگ میں لے آئی تھی مگر وہ کسی طرح بیگ سے نکل کر لیبارٹری میں پہنچ گیا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سانپ کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ طالبات ہراساں ہوئیں۔ سانپ کا انکشاف ہوتے ہی اساتذہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع کردی جنہوں نے فوری طور پر اس پر قابو پالیا‘۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ’پکڑا جانے والا سانپ ’ابو سیور‘ نامی قسم کا ہے جس میں زہر نہیں ہوتا، یہ سانپ پالنے والوں کے لیے خصوصی طور پر بیرون ملک سےلایا جاتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سانپ لانے والی طالبہ کے خلاف یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق تادیبی کارروائی ہوگی‘۔
 

شیئر: