انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے مختلف ممالک میں چند اداروں کا انتخاب کیا جائے گا جہاں پروفیشن ٹیسٹ دیا جاسکے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے ویزے پر آنے والوں سے پروفیشن ٹیسٹ کے لیے ایک سو سے 150 ریال فیس وصول کی جائے گی‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ کا آغاز نئے ویزوں پر آنے والوں سے کیا جارہا ہے جبکہ مستقبل قریب میں ملک میں موجود غیر ملکی کارکنان کا بھی پروفیشن ٹیسٹ ہوگا‘۔
العمیر نے بتایا ہے کہ ’پروفیشن ٹیسٹ پاس کرنے والے کو 5 سال کے لیے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دے کر اس کی تجدید ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک موجود غیر ملکی کارکنان کے اقاموں کی تجدید کو پروفیشن ٹیسٹ سے جوڑنا بھی بعید نہیں‘۔