Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری اور جرمانہ؟ 

محکمہ ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق ویب سائٹ پر بیان جاری کرتا ہے۔ فوٹو سبق
 سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں ٹریفک جرمانوں اور خلاف ورزیوں پر قید کی سزاﺅں سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جاتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین افواہ یہ پھیلائی گئی ہے کہ اگر کوئی لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرتا ہوا پایا جائے گا تو اسے نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ ایک ہزار ریال جرمانہ بھی ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ا یک اعلامیے میں کہاکہ یہ افواہ کہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ پر ایک ہزار ریال جرمانہ اور ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں آئے گی افواہ کے سوا کچھ نہیں۔
افواہ پھیلانے والوں نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر مرد اور عورت کسی کے ساتھ کوئی بھی فرق نہیں کیا جائے گا ہر ایک کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ سات دن کے لیے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔ عمل درآمد اتوار سے ہوگا۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق سارے دعوے سراسر غلط ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ فوٹو سبق 

 دعوے یہ بھی کیا گیا کہ پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر پانچ دن تک حوالات میں رکھا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے اطمینان دلایا کہ یہ سارے دعوے سراسر غلط ہیں۔ حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ 
محکمہ ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق باقاعدہ اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتا ہے اگر کسی خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزا ہوتی ہے تو اس حوالے سے بھی تمام لوگوں کو باقاعدہ طریقے سے مطلع کیا جاتا ہے ۔ مقامی اخبارات میں اس کی اطلاع شائع کرائی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: