Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کے جڑے بچوں کوعلیحدہ کر دیا گیا

دونوں بچے زندگی میں پہلی مرتبہ الگ الگ بستر پر ہیں۔ فوٹو واس
مشیر ایوان شاہی اور سیامی بچوں کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے مطابق لیبیا کے دو جڑے ہوئے بچوں احمد او ر محمد کا آپریشن کامیاب کر کے انہیں علیحدہ کر دیا گیا ہے۔
کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض میں دونوں بچوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کردیا گیا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے وزارت نیشنل گارڈ میڈیا کی وڈیو میں بتایا ’احمد اور محمد کو ایک دوسرے سے جدا کردیا گیا ہے۔اب یہ زندگی میں پہلی مرتبہ الگ الگ بستر پر ہیں۔ آپریشن کا دورانیہ بھی 3گھنٹے کم کرلیا گیا۔ سعودی ڈاکٹروں کے تجربے کی بدولت یہ کامیابی ملی ہے۔‘

دونوں بچوں کوجلد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا جائے گا۔فوٹو سبق

پروگرام کے مطابق آپریشن کے لیے 15مراحل طے تھے۔ پہلے سے نویں تک کے تمام مرحلے بحسن و خوبی انجام پا گئے۔احمد اور محمد کی صحت تسلی بخش ہے۔ جلد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا جائے گا۔
الربیعہ نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر کو آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور لامحدود تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔

کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں 35 ماہرین آپریشن میں موجود رہے ۔ فوٹوسبق

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں 35 ماہرین سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن میں موجود رہے۔
قبل ازیں میڈیکل ٹیم کے سربراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے کہا تھا کہ آپریشن کی کامیابی کے 70 فیصد امکانات ہیں۔‘
کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کے اعلا میے میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے آپریشن کی کامیابی کی دعا کی اپیل کی گئی تھی۔
دوسری طرف ٹوئٹر پرسعودی شہریوں نے ان بچوں کے آپریشن میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ اس قدر پیچیدہ آپریشن سعودی ڈاکٹر اور ماہرین کے ہاتھوں انجام پایا ہے۔‘
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: