Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبییا کے جڑے بچے علیحدہ، والد آبدیدہ 

سیامی بچوں کے والد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے.فوٹو ۔ اخبار 24
لیبیا کے دو جڑے ہوئے بچوں کو کامیاب آپریشن کے ذریعے علیحدہ کر دیا گیا اور ان والد اپنے بچوں کو علیحدہ دیکھ کرجذباتی ہو گئے۔ آپریشن تھیٹر سے علیحدہ بیڈز پر بچوں کو دیکھ کر خوشی کے مارے رونے وہ لگے ۔ ڈاکٹر الربیعہ نے گلے لگا کر والد کو مبارک باد دی۔ 
خوشگوار لمحات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے پر لوگوں کی جانب سے ان بچوں کے لیے دعائیہ کلمات کا تانتا بندھ گیا۔ محض چند گھنٹوں میں لاکھو ں افراد نے وڈیو دیکھی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق لیبیا سے تعلق رکھنے والے احمد اور محمد جو پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے، کو گزشتہ روز شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض میں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی سربراہی میں آپریشن کر کے جدا کر دیا گیا تھا۔

بچوں کے والد بے چینی سے انتظار کر رہے تھے ۔فوٹو ۔ اخبار 24    

بچوں کو میڈیکل ٹیم کے ہمراہ  جس وقت آپریشن تھیٹرسے باہر لایا گیا وہاں بچوں کے والد بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ والد بچوں کو جدا جدا بیڈ پر دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی کے مارے رونے لگے۔ 
والد کو روتا ہوا دیکھ کر میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا ’رب کریم کا شکر ادا کریں کہ یہ سب کچھ خالق کائنات کے فضل و کرم سے ممکن ہوا۔‘
بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں ایک نئی زندگی مل گئی ہے جس پر وہ  سب سے پہلے رب کائنات کا شکر گزار ہیں اس کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ان کی درخواست پرغور کیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور تعاون کیا ۔
واضح رہے لیبیا سے تعلق رکھنے والے سیامی بچوں کو جدا کرنے کا آپریشن مختلف مراحل پر مشتمل تھا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے انتہائی مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بچوں کوجدا کرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ۔ 

شیئر: