Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ائیر شو 2019کی تصویری جھلکیاں

ائیر شو میں رکھے گئے طیارے دنیا بھر سے آئے ہوئے شائقین کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز
دبئی میں منعقد ہونے والی جہازوں کی نمائش اور ائیرشو میں 160ممالک کی 1300کمپنیاں اور ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
گلف نیوزمیں شائع ہونے والی تصاویر میں  جہاز خوبصورت انداز سے پارک کیے گئے ہیں۔
یہ تاریخی نمائش اور ائیر شو 17نومبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے 165جہاز فضا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ائیرشو میں 160ممالک کی 1300کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

دبئی ورلڈ سنٹرل میں منعقدہ دبئی ائیرشو 2019میں امارات کا جہازA-380 دبئی ایکسپو 2020 کے مونوگرام کے ساتھ شریک ہوا۔

امارات کا جہازA-380 دبئی ایکسپو 2020 کے مونوگرام کے ساتھ۔ فوٹو: گلف نیوز

دبئی ورلڈ سنٹر ل میں لگائے گئے دبئی ائیر شو میں جنگی جہازوں کے ساتھ امریکی فضائیہ کے اہلکار بھی شریک ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے جیٹ طیارے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے باعث دبئی ایئر شو میں بڑے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

دبئی ائیر شو دنیا بھر کی بڑی نمائشوں میں اپنی نوعیت کا خاص ایونٹ ہے۔ فوٹو: گلف نیوز

دبئی ورلڈ سنٹرل کے پویلین میں مختلف نوعیت کے جہازوں کے ماڈل وزٹرز کی دلچسپی کا باعث ہیں۔

مختلف جہازوں کے ماڈل شائقین کی دلچسپی کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔  فوٹو: گلف نیوز

ائیروسپیس اور دفاعی صنعت کے پیشہ ور افراد کی موجودگی کے باعث توقع ہے کہ اس نمائش میں سویلین اور فوجی طیاروں کے سودوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

بڑی تعداد میں شائقین دبئی ائیر شو میں شرکت کر رہے ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

دبئی ائیر شو دنیا بھر کی بڑی نمائشوں میں اپنی نوعیت کا خاص اور مشرق وسطی میں سب سے منفرد اور بڑا ایونٹ ہے۔

فوجی طیاروں کے اربوں ڈالر کے  سودے متوقع ہے۔ فوٹو۔گلف نیوز

پویلین میں موجود جہازوں کی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کے ماڈل ڈسپلے کئے ہیں۔

شو میں وی آرٹی 500 ہیلی کاپٹر شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔ فوٹو: گلف نیوز

دبئی ائیر شو میں شرکت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے پویلین میں موجود جہازوں کی کمپنیوں کے نمائندوں سے مختلف سوالات کے جواب حاصل کر کے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔
 

شیئر: