Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرنٹ اکاﺅنٹ پر کوئی ٹیکس نہیں‘

محکمہ زکوٰة کے مطابق سوشل میڈیا پر دعوے من گھڑت ہیں ( فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ زکوٰة و آمدنی کے مطابق سعودی بینکوں میں کھاتیداروں کے کرنٹ اکاﺅنٹ پر کوئی ٹیکس نہیں۔  اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوے من گھڑت ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ زکوٰة نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ پر ٹیکس لگایا جانے والا ہے۔ یہ ٹیکس ویسا ہی ہوگا جیسا غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں سے لیا جارہا ہے۔ 
محکمے کے مطابق اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں۔ کرنٹ اکاﺅنٹ پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

زکوٰة کے لائحہ عمل میں ترامیم  پر عمل درآمد جنوری سے شروع ہوگا۔ ّفوٹو: عکاظ)

محکمہ زکوٰة کے مطابق زکوٰة کے لائحہ عمل میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان پر عمل درآمد جنوری 2020 سے شروع ہوگا۔ نئے لائحہ عمل میں زکوٰة کی وصولی کا طریقہ کار رائج الوقت طریقہ کار کے مقابلے میں زیادہ شفاف ہوگا۔ اس سے تجارتی رجسٹر رکھنے والے تاجروں کو آسانی ہوگی ۔ تجارتی رجسٹر کی پابندی نہ کرنے والوں کو بھی زکوٰة کے حساب میں سہولت دی جائے گی۔
محکمہ زکوٰة و آمدنی نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زکوٰة یا انکم ٹیکس سے متعلق کسی بھی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں جو محکمہ کی ویب سائٹ یا رابطہ مرکز سے جاری نہ ہوئی ہو۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: