Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: کس شہد کا استعمال ممنوع؟

محکمے نے کہا ہے کہ یہ شہد ایک ایشیائی کمپنی تیار کر رہی ہے  (فائل فوٹو)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ ’ہیلتھی ہنی‘ کے نام سے فروخت ہونے والا شہد صحت کے لیے نقصان دہ ہے لہذا اسے استعمال نہ کیا جائے۔
مکہ اخبار کے مطابق ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ ’ہیلتھی ہنی‘ تجارتی معرکہ والے شہد کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اس میں ایک دوا شامل کی گئی ہے اور یہ شہد دوا کے طور پر ہی استعمال ہو سکتا ہے۔

سعودی ایف ڈی اے مارکیٹ میں شہد کی ضبطی کے لیے چھاپے مار رہی ہے (فائل فوٹو)

’ہیلتھی ہنی‘ ایشیا کی ایک کمپنی ’ڈوز ہیلتھ وی آئی پی پراڈکٹس‘ تیار کر رہی ہے۔ یہ  شہد سے متعلق منظور شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ کمپنی مذکورہ شہد میں tadalafil  شامل کر رہی ہے۔ یہ مادہ اس وقت تک استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ ڈاکٹر اسے استعمال کرنے کی اجازت نہ دے دے۔
سعودی ایف ڈی اے نے دکان داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ شہد سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔ جبکہ صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کی خاطر اس شہد کو استعمال نہ کریں۔ محکمے نے مارکیٹ میں اس شہد کی ضبطی کے لیے چھاپہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
                

شیئر: