Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے لیے ایک اور مکان سکیم

15برس پرانا بنگلہ خریدنے پر ایک لاکھ ریال بطور اعانت دیئے جائیں گے۔ فائل فوٹو
سعودی حکومت مقامی شہریوں کو رہائش کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کررہی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ سے خطاب کے موقع پر اس کا تذکرہ یہ کہہ کر کیا کہ  ’عوام کو زیادہ سے زیادہ مکانات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق  ’سکنی‘  پروگرام، فروغ املاک فنڈ اور ای گیٹ فنڈنے مقامی شہریوں کو ایک خوشخبری یہ دی  ہے کہ  15برس سے زیادہ پرانے بنگلے یا مکانات خریدنے والوں کو 50ہزار ریال سے لے کر ایک لاکھ ریال تک کی مدد دی جائے گی۔

مقامی شہریوں کو رہائش کی آسانی فراہم کرنے کے لیے یہ سکیم جاری کی گئی ہے۔ فائل فوٹو

فروغ املاک فنڈ  کے ترجمان  حمود العصیمی نے بتایا کہ جو سعودی اس سکیم میں حصہ لینا چاہیں گے انہیں  فنڈ فراہم کرنے والے ادارے سے مکان قرضہ معاہدے پر دستخط کے بعد مکان یا بنگلے کی تجدید کی مد میں 50ہزار  سے لے کر ایک لاکھ ریال تک بطور اعانت دیے جائیں گے۔ اگر کسی نے بنگلہ خریدا ہوگا تو اسے ایک لاکھ ریال ملیں گے جب کہ ٹاؤن ہاؤس خریدنے والے کو 75ہزار ریال اور فلیٹ خریدنے والے کو 50ہزار ریال دیئے جائیں گے۔
العصیمی نے توجہ دلائی ہے کہ یہ سکیم مقامی شہریوں کو رہائش کی آسانی فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت جاری کی گئی ہے۔ البتہ اس کا دائرہ ان لوگوں تک محدود ہوگا جنہوں نے 15برس سے زیادہ  قدیم ٹاؤن ہاؤس، کوئی فلیٹ یا کوئی بنگلہ خرید ا ہو۔

مکان سکیم میں ان لوگوں کو شامل کیا جائے گا جو اس کے حقدار ہیں۔ فائل فوٹو

العصیمی نے مزید بتایا ہے کہ مکان سکیم میں ایسے شہری شامل کیے گئے ہیں جو صحیح معنوں میں سرکاری اعانت کے مستحق ہیں۔ مکان سکیم کی شرائط پر جو لوگ پورے اتریں گے انہیں آسان شرائط پر مکان قرضہ دیا جائے گا اور قرضے کا منافع اعانت کے طور پرجاری ہوگا۔
العصیمی نے مزید کہا ہے کہ 15برس سے زیادہ پرانا ٹاؤن ہاؤس، فلیٹ اور بنگلے کی سکیم میں ایسے شہری شامل کیے جائیں گے جن کی عمر 50برس سے کم ہو۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ سودا 15اکتوبر 2019ء اور اسکے بعد کی تاریخوں میں ہوا ہو۔
                      
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: