Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ گیٹ آنے پر کنگ فیصل کی بیٹیوں کی وڈیو وائرل 

الدرعیہ گیٹ پر  جنوری 2020ء میں کام شروع ہوگا۔  فوٹو اخبار 24
شاہی خاندان کی ممتاز شخصیتیں بھی الدرعیہ گیٹ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ اس حوالے سے اسنیپ چیٹ کے اکاؤنٹ  ’سناب العاصمہ‘ پر سعودی صحافی محمد الھمزانی کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اس میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی بیٹیاں شہزادی سارہ، شہزادی لولوۃ اور شہزادی ھیفا ایک ساتھ تقریب میں آتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ 

محکمہ تفریحات نے 2030تک سالانہ 27ملین سیاحوں کا ہدف رکھا ہے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

اخبار 24کے مطابق وڈیو میں تینوں شہزادیاں بوابہ الدرعیہ تقریب کے مختلف پروگراموں کے چکر لگاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے ایک نمائش میں بھی تھوڑا وقت گزارا۔
وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاہ فیصل کی بیٹیوں کی انکساری، تہذیب اور شائستگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
بلومبرگ نے سعودی ترقیاتی  ادارے کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ بوابہ الدرعیہ دیکھنے کے لیے ایک سال میں 10لاکھ افراد پہنچ چکے ہیں۔ اب اسے غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے انداز پر استوار کیا جارہا ہے۔

 یہاں دو ہوٹل، 8عجائب گھر اور ایک گالف کورس بنائے جائیں گے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جیری انزیلو نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے اب تک ایک ارب ریال کے ٹھیکے جاری ہوچکے ہیں۔ آئندہ ہفتوں میں مزید ٹھیکے ملیں گے۔
الدرعیہ ریاض شہر کے شمال مغربی روڈ پر واقع ہے۔ یہ پہلی سعودی ریاست کا تاریخی دارالحکومت ہے۔ اس پر جنوری 2020ء میں کام شروع ہوگا۔ یہاں دو ہوٹل، 8عجائب گھر اور ایک گالف کورس بنایا جا ئے گا۔
 اس پروجیکٹ پر پہلے مرحلے میں سعودی سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا ہے۔ اب غیر ملکی سرمایہ کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی حکومت بھی فنڈ فراہم کررہی ہے۔
محکمہ تفریحات 2030تک یہاں سالانہ 27ملین سیاحوں کی گنجائش پیدا کرنے کا ہدف مقرر کئے ہوئے ہے۔ کم از کم چوتھائی سیاح باہر کے ہوں گے۔ اس کے 86منصوبے 5برس میں مکمل ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: