Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوابۃ الدرعیہ اتھارٹی کیا کریگی؟

تبوک۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نہ بوابۃ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیوں قائم کی۔ ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو اس کی مجلس انتظامیہ کا سربراہ کیوں بنایا؟۔ ان سوالات کے جواب دیتے ہوئے ماہرین سیاحت کا کہناہے کہ بوابۃ الدرعیہ پروجیکٹ 15لاکھ مربع میٹرکے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔یہاں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا اسلامی عجائب گھر قائم ہوگا۔ یہاں قدیم طرز کا ایک شہر تعمیر ہوگاجہاں کنگ سلمان لائبریری قائم کی جائیگی۔تقریبات ہال، ریستوران، تجارتی مراکز اوربازار بنائے جائیں گے۔ اس کی بدولت سیاحت کو ترویج ملے گی۔یہ انتہائی اہم سیاحتی ثقافتی منصوبے کو آگے بڑھانے کا باعث بنے گا۔

شیئر: