Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹلوں کی تعداد، عرب دنیا میں مکہ کا پہلا نمبر

مکہ نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فائل فوٹو
مکہ ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے عرب دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران درجہ بندی میں دبئی سرفہرست رہا ہے۔
مکہ میں ہوٹلوں کی تعداد 11 سو تک پہنچ گئی ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کی میزبانی کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے اخبار ’مکہ‘ کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ہشام نے بتایا ہے کہ مکہ میں بیشتر ہوٹل مسجد الحرام کے قریب واقع ہیں۔ یہ ہوٹل سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مکہ میں بیشتر ہوٹل مسجد الحرام کے قریب واقع ہیں۔ فائل فوٹو

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبر ہیڈ کوارٹر کے ہال میں ہوٹل فرنیچر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس موقعے پر ہوٹل کمیٹی کے سربراہ نے بتایا نمائش میں پہلی مرتبہ 30 سے زیادہ مقامی فرنیچر ساز کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا تاکہ بیرون ملک کے بجائے سعودی عرب سے ہی ہوٹلوں کے لیے فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ان کے بقول ’مقامی کمپنیوں نے فرنیچر کی خریداری کے لیے ہوٹل مالکان کو بیرون ملک سفر سے آزاد کر دیا ہے۔‘

شیئر: