Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کلب الہلال نے ایشین ٹائٹل جیت لیا

الہلال کلب نے خوبصورت کھیل پیش کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی الہلال فٹ بال کلب نے جاپان میں کھیلے گئے اے ایف سی چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل مجموعی طور پر صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
عرب نیوز کے مطابق جاپان کی عروہ ریڈ فٹ بال کلب کے مقابلے میں الہلال کلب نے دو گول کئے جبکہ مخالف ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کا 9 نومبر کو ریاض میں آمنا سامنا ہوا تھا جس میں الہلال نے ایک صفرسے کامیابی حاصل کی تھی، اس طرح مجموعی طور پر الہلال کلب صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹ کر تیسری مرتبہ ایشین کلب چیمپیئنز لیگ کی فاتح بن گئی۔

سلیم الدوسری نے 74ویں منٹ میں پہلا گول کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

یہ میچ جاپان کے شہرسائی تاما میں میڈوری سٹیڈیم میں 63 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش والے سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا مگر کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں سعودی عرب کی الہلال کلب نے خوبصورت کھیل پیش کیا اور سلیم الدوسری نے 74ویں منٹ میں پہلا گول کردیا۔
کھیل کے انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں الہلال کلب کے گومس بیفاٹمبا نے دوسرا گول کیا۔
 2017ءکی کلب چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں الہلال کلب کو جاپان کے عروہ ریڈ کلب نے شکست دی تھی جس کا بدلہ الہلال کلب نے اتاردیا۔
 دریں اثناء الہلال فٹبال کلب کے جیتنے پر سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ بولیفارڈ ریستوران، قہوہ خانوں اور سینما گھروں میں 50فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پورے ملک میں ہر سطح پر الہلال کی جیت کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ ریاض میں رات 9بجے آتشبازی کا شاندار پروگرام ہوا ہے۔

شیئر: