Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ 25 فیصد

لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا حصہ پہلے 23 فیصد تھا (فوٹو: اے ایف پی)
وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کے مطابق اس سال سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ 25 فیصد تک پہنچ گیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق احمد الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے 2020 کے خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے کرنے کے اہداف سال رواں کے اندر پورے کرلیے۔
2018 کے دوران لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا حصہ 23 فیصد تھا۔ اس سال بڑھا کر 25 فیصد تک پہنچا دیا گیا۔

ایک ہزار 700خواتین کو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمتیں مہیا ہوں گی (فوٹو: سوشل میڈیا)

 وزیر محنت احمد الراجحی، امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن گرلز یونیورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ایناس العیسیٰ اور شریک کمپنیو ںکے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس پروگرام کا تعلق قومی تبدیلی پروگرام 2020 سے ہے۔ اس کے تحت ایک ہزار 700خواتین کو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمتیں مہیا ہوں گی۔
 احمد الراجحی نے مزید کہا کہ دوفیصد اضافہ بڑا چیلنج تھا۔ اس کے لیے بڑی جدوجہد درکار تھی ثابت کردیا کہ سعودی خواتین چیلنج قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وہ سنجیدہ ہیں اوربڑا ڈسپلن رکھتی ہیں۔
الراجحی نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پروگرام میں نہ صرف یہ کہ دلچسپی لے رے ہیں بلکہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: