Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بچے کو زدوکوب کرنے پر مقدمے کا سامنا

ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی مد میں مقدمہ دائر کیا گیا ۔ فوٹو ۔ ہیومنیٹج ویب
جدہ میں کم سن بچے کو زد کوب کرنے اور زبردستی اپنے پیروں کو چومنے پر مجبور کرنے والے سعودی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
ملزم نے بچے کو اپنے قدموں کو چومتے ہوئے وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی تھی۔
پراسیکیوشن کے ادارے نے بچے کے والدکی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں داخل کر دیا۔  
عکاظ اخبار کے مطابق مقامی شہری نے اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ ملزم کے رویے کی رپورٹ علاقے کے تھانے میں درج کرائی۔ ایف آئی آر پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر  لیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے ملز م کے خلاف کارروائی کی سفار ش کر دی ۔ فوٹو ۔ عکاظ 

علاقائی تھانے میں ایف آئی آر کی روشنی میں  ابتدائی تحقیقات کے بعد حاصل شدہ معلومات اور ثبوت کے ساتھ کیس محکمہ تحقیقات کو ارسال کر دیا گیا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ  ملزم نے بلا وجہ اس کے  تین سالہ بیٹے کو زدوکوب کیا اور اسے مجبور کیا کہ اس کے قدموں میں گر کر پیروں کو چومے۔
ملزم نے اس تمام کارروائی کی وڈیو بنانے کے بعد بچے اور اس کے والدین کی توہین کے ارادے سے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی۔
پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے میں ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو اور دیگر ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ دائر کر کے اسے فوری سماعت کی فوجداری عدالت میں بھیج دیا۔

شیئر: