Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ربیعہ باحہ‘میں سیاحوں کے لیے کیا ہے؟

یہ علاقہ فوجی قلعوں اور تاریخی قریوں کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔فوٹو: العربیہ
عام خیال یہی ہے کہ سعودی عرب میں ریگستان کے سوا کچھ نہیں۔مملکت میں قدرتی مناظر،جنگلات اور آبشاروں کے حوالے سے کوئی بھی سنتا ہے تو اسے یقین نہیں آتا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر مملکت سے متعلق غیر حقیقی تصورات کی نفی کے لیے میدان میں نکلے ہوئے ہیں۔ انہی میں سے ایک فایع الالمعی نے ’ربیعہ باحہ‘ مقام کی نئی تصاویر جاری کرکے ناظرین کو ششدر کردیا ہے۔

ربیعہ باحہ معروف السودة تفریح گاہ سے5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہےفوٹو: العربیہ

 سعودی فوٹو گرافر نے جنوبی سعودی عرب کے مقام ربیعہ باحہ کی تصاویر ایسے وقت لیں جب بارش نے وہاں کے ماحول کو دلکش بنادیاتھا۔ ہر طرف سبزہ زار ، پہاڑوں کی چٹانوں کے درمیان سے پودے، درخت اور سبزہ زار دوسری جانب پہاڑوں سے پھوٹتے ہوئے آبشار قدرتی مناظر کے حسن کو دو چند کیے ہوئے ہیں۔
 واضح رہے کہ ربیعہ باحہ معروف السودة تفریح گاہ سے5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ربیعہ اوررفیدہ کے قبائل کو اپنے علاقے کے حسن پر فخر ہے۔

ربیعہ اوررفیدہ کے قبائل کو اپنے علاقے کے حسن پر فخر ہے۔فوٹو: العربیہ

فایع الالمعی کا کہناہے کہ ربیعہ باحہ زرعی علاقہ ہے۔ یہاں غلہ جات، سبزیاں اور موسم گرما کے پھل پیدا ہوتے ہیں۔ بالائی علاقے میں ’عقبہ الصما‘ پہاڑی راستہ واقع ہے جو سراة عسیر کو تہامہ عسیر سے جوڑتا ہے۔
یاد رہے کہ ’باحہ ربیعہ سیاحتی مرکز ہے۔ یہاں سعودی عرب کے تمام علاقوں اور خلیجی ممالک سے مقامی اور غیر ملکی باشندے سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ 
یہ علاقہ فوجی قلعوں اور تاریخی قریوں کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ یہاں معروف عرب قبائل آل عاصمی ، بنی غنمی، آل تیھان اور آل شدادی بسے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: