Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا کی جانب سے بھی ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے  میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرز میں انڈین فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ پر مارٹر راؤنڈز فائر کیے ہیں۔
پاکستان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: