Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملازمین کے تنازعات آن لائن نمٹائے جائیں گے‘

’ودی‘کے عنوان سے آن لائن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔فوٹو: سبق
سعودی عرب میں آجر اور اجیر کے تنازعات مصالحت کے ذریعے ختم کرانے کیلئے ’ودی‘کے عنوان سے آن لائن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔
 سعودی عرب میں گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے پروگرام کا افتتاح اپنے علاقے سے کیا ہے۔مشرقی ریجن میںتجربہ کامیاب ہونے پر اسے مملکت کے تمام علاقوں میں نافذ کیا جائے گا ۔
سبق ویب نیوزکے مطابق افتتاحی تقریب میں وزارت محنت وسماجی بہبو د کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

گورنر مشرقی ریجن نے پروگرام کا افتتاح اپنے علاقے سے کیا ہےفوٹو: سبق

 ’ودی‘ کے عنوان سے سپیشل ویب شروع کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے تنازعات طے کرنے کے لیے آن لائن اجلاس ہوں گے ملازمین کے تنازعات جد نمٹائے جا سکیں گے۔
 سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف سہولتیں فراہم کر رہی ہےمصالحت کے ذریعے تنازعات نمٹانا اس میں سے ایک ہے ۔
گورنر مشرقی ریجن نے اس موقع پر وزارت محنت کے عہدیداروں سے کہا ’ اس نظام کو مزید آسان اور فعال بنایا جائے۔ آجروں اور اجیروں سے بھی اس کے بارے میں رائے لیں۔غیر ملکی کارکنان کو مزیدآسانی فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ز بانوںمیں اس پروگرام تک رسائی کا انتظام کریں‘۔

آن لائن مصالت کی قانونی حیثیت ہوگی ۔یہ کام وزارت محنت کی سرپرستی میں انجام دیا جائے گا۔فوٹو: سبق

گورنر مشرقی ریجن نے اس یقین کا اظہارر کیا کہ کارکنان کے تنازعات مصالحت کے ذریعے طے کرانے کے لیے ویب کے اجرا سے ملازمین کا سعودی عرب کے عدالتی نظام پر اعتماد بڑھے گا ۔ مختلف اداروں کو تنازعات طے کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے میں سہولت ملے گی۔
و اضح رہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کے لیے فریقین کو آن لائن مصالحت کا موقع دیا جائے گا ۔آن لائن مصالت کی قانونی حیثیت ہوگی ۔یہ کام وزارت محنت کی سرپرستی میں انجام دیا جائے گا۔
 ’ودی‘ سسٹم کے تحت کوئی بھی اجیر اپنے آجر کے خلاف شکایت آن لائن درج کراسکتا ہے۔ سماعت کی تاریخ آن لائن جاری ہوگی۔ اس میں کسی فرد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

شیئر: