Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم اہلکاروں پر حملے پر سخت سزا ہوگی

15 دن قبل ایک اسمگلر نے کسٹم اہلکار کو زخمی کیا تھا (فوٹو: المدینہ)
ڈیوٹی کے دوران محکمہ کسٹم کے اہلکاروں پر حملہ یا غصہ کرنا اب مہنگا پڑے گا۔ اہلکاروں سے دست درازی  کرنے والوں کو 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا دی جائے گی۔ 
سعودی محکمہ کسٹم نے خبر دار کیا ہے کہ جو بھی کسٹم اہلکار سے الجھے گا یا بدکلامی کرے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ دست درازی کرنے والوں پر 10 لاکھ ریال جرمانہ یا  10 برس قیدکی سزا ہو گی۔
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قید و جرمانے کی دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

سمگلنگ کی روک تھام کسٹم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے (فوٹو: مزمز نیوز) 

مقامی نیوز ویب سائٹ عاجل نے سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فراہم کی جانے والی تنبیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعوی عرب میں کسی بھی کسٹم چیک پوسٹ پر متعین اہلکار سے زیادتی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے 15 دن قبل سعودی عرب اور کویت کی سرحدی چیک پوسٹ پر ایک سمگلر نے کسٹم اہلکار پر چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔
اس حوالے سے محکمہ کسٹم نے قانون سازی کرتے ہوئے کسٹم اہلکار پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاررائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے ۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم اہلکار قانون کے مطابق کاررائی کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی سمگلنگ کی قطعی کوئی گنجائش نہیں۔ سمگلنگ کی روک تھا اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ اہلکاروں  کے ساتھ  بلا وجہ الجھنے اور بدکلامی کرنے والوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ 

شیئر: