Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین ذہین مردوں کو سُقراط کہیں‘

2018 میں صنفی برابری کی درجہ بندی میں 149 میں سے جاپان کا نمبر 110 تھا، (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایک جاپانی میگزین نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ مردوں کی ذہانت کو سراہنے کے لیے ان کو سقراط کہہ کر پکارا جائے۔
تاہم ٹوئٹر پر صارفین نے اس جاپانی میگزین کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کو صنفی برابری کے حوالے سے بدترین میگزین قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جے جے نامی میگزین نے اپنی خواتین قارئین سے کہا ہے کہ جب مرد کچھ مشکل بات کریں تو آپ ان کا یونان کے فلسفی سقراط سے موازنہ کریں۔ 
اس میگزین کا ایک صفحہ ٹوئٹر پر شیئر ہوا ہے جس پر صارفین طنزیہ ہنس رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ سقراط ہمیشہ کے لیے خوش نہیں رہے تھے بلکہ ان کو سزائے موت ہوئی تھی جس کے لیے ان کو زہر کا پیالہ پلایا گیا تھا۔
ٹوئٹر پر عورتوں اور مردوں دونوں نے میگزین کی جانب سے مردوں کو راغب کرنے کی تکنیک پر طنز کیا ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کی کہ ’اگر ایک عورت مجھے کہے کہ آپ سقراط جیسے ہیں تو میں سوچوں گا کہ آیا یہ اپنے حواس میں ہے؟

ٹوئٹر صارفین نے میگزین کی جانب سے مردوں کو راغب کرنے کی تکنیک پر طنز کیا ہے (فوٹو:ٹوئٹر)

میگزین کے مطابق یہ آئیڈیا ایک خاتون کی کومک کتاب سے لیا گیا ہے۔
2018 میں صنفی برابری کی درجہ بندی میں 149 میں سے جاپان کا نمبر 110 تھا۔
وزیراعظم شنزو ابے کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے وعدے کے باوجود جاپان  صنفی امتیاز کی درجہ بندی میں پیچھے ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سقراط نے کہا تھا کہ آپ شادی کریں، اگر آپ کو اچھی بیوی ملی تو آپ خوش ہوں گے اور اگر بری بیوی ملی تو آپ ایک فلسفی بن جائیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں